عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی آگئی۔
10گرام سونا 42 روپے اور فی تولہ سونا 50 روپے سستا ہوگیا۔
نرخ میں کمی کے بعد 10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 81 ہزار 156 روپے پر آگئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 11 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔
عالمی بازار میں سونا 3 ڈالر سستا ہونے کے بعد فی اونس قیمت 1987 ڈالرہو گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز جمعرات کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں اضافہ ہوا تھا جس کے بعد پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2900 روپے اور 2486 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا بڑھنے کے بعد 2 لاکھ 11 ہزار 350 روپے کا ہوگیا تھا، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 81 ہزار 198 روپے ہوگئی تھی۔