Aaj Logo

اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2023 10:35am

ریمبو اور صاحبہ کی ’ سلور جوبلی’ مکمل، فیملی تصاویر وائرل

شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد اپنی ازدواجی زندگی کے ماہ و سال مکمل ہونے پر ہرکوئی اس دن کو منانا پسند کرتا ہے۔ شوبز انڈسٹری میں بیشتر اداکارو اداکار اکثر میڈیا پر اپنے خاص دنوں کو منانے کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے رہتے ہیں۔

حا ل ہی میں پاکستان کے معروف ترین اداکاروں میں سے ایک صاحبہ اور ریمبو نے بھی اپنی شادی کے 25 کامیاب سالوں کا جشن منایا، جس کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

افضل خان المعروف ریمبو اور صاحبہ انڈسٹری میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے مشہور جوڑوں میں سے ایک ہیں۔

ان دونوں بڑے فلمی ستاروں نے کامیابی کے ساتھ ڈراموں میں بھی کام کیا ہے اور دونوں ہی مختلف کرداروں کو بہترین طریقے سے نبھاتے ہیں۔

صاحبہ اور ریمبو کی محبت اور شادی ایک پریوں کی کہانی جیسی ہے، ان کا شماران چند شوبز کے مشہور جوڑوں میں ہوتا ہے جنہوں نےاپنی کامیاب ازدواجی زندگی گزاری۔

مزید پڑھیں

معروف اداکار ریمبو نے بھی دوسری شادی کا اشارہ دے دیا

’اگر مجھے دوبارہ زندگی ملے گی، تو میں آپ کو ہی چنوں گی‘

ریما خان کی سالگرہ سے دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

صاحبہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ریمبو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے لیے اتنا خوبصورت گھر بنانے اور اتنی خوبصورت فیملی دینے کا شکریہ‘۔

صاحبہ اور افضل خان نے 25 سال قبل ایک خوبصورت تقریب میں شادی کی تھی ان کے دو بیٹے ہیں اور اب ان کا بیٹا احسن بھی اداکاری کے میدان میں قدم رکھ رہا ہے۔

Read Comments