Aaj Logo

شائع 27 اکتوبر 2023 02:56pm

پلوامہ حملہ، راہول گاندھی اور سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر

پلوامہ حملے سے متعلق انکشافات سامنے آگئے ہیں، 14اکتوبر کو راہول گاندھی اور سابق گورنر مقبوضہ کشمیر ستیا پال ملک کی گفتگو منظرعام پر آگئی ہے۔

کانگریس لیڈر راہول گاندھی اور سابق گورنر مقبوضہ کشمیر ستیا پال ملک کی سامنے آنے والی گفتگو میں ستیا پال ملک نے کہا کہ مودی نے پلوامہ کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا ہے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ مجھے شہداء کی میتیں لینے سے روکا اور مجھے روک کر پورے واقعے کو مودی نے سیاست کے لیے استعمال کیا۔

ستیا پال ملک نے کہا کہ جب مودی کو بتایا غلطی سے پلوامہ ہوا، تو چپ رہنے کا حکم ملا، اجیت دوول اور راج ناتھ سنگھ نے بھی مجھے خاموش رہنے کا حکم دیا، بی جے پی نے الزام سیاسی فائدے کیلئے پاکستان پر لگایا تھا۔

سابق گورنر نے کہا کہ پلوامہ میں استعمال ہونے والی خودکش گاڑی 10 دن تک سڑکوں پر گھومتی رہی، حملے والے دن کسی ایک بھی لنک روڈ پر اہلکار تعینات نہیں کیے گئے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ توجہ ہٹانے کی خاطرعتیق احمد کو میڈیا کے سامنے مروا دیا گیا ہے۔ ستیا پال ملک نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو فوجی قبضے سے حل نہیں کیا جا سکتا، مودی نے اڈانی کو فائدہ پہنچانے کی خاطر کسان دشمن قوانین بنائے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ اڈانی پر سوال اٹھانے پر مجھے پارلیمنٹ سے ہی نکال دیا، ستیا پال ملک کا کہنا تھاکہ اگر اس بار مودی کو نہ ہٹایا گیا تو ہندوستان کو تباہ کر دے گا۔

Read Comments