تجزیہ کار اور کالم نگار حفیظ اللہ نیازی نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آئندہ چند روز میں نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔
موجودہ سیاسی صورتحال پر تجزیہ کرتے ہوئے اس ملاقات کا پیشگی بتانے والے حفیظ اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ اس ملاقات سے سب ٹھیک ہوجائے گاا
انہوں نے کہا کہ، ’نوازشریف کو ان (ڈاکٹرعارف علوی) سے ایک ہی مطالبہ کرنا چاہئیےجو میں بھی کررہا ہوں کہ عمران خان کسی بھی مصالحت سے قبل سچ بولیں گے، پہلے سچ اور پھر مصالحت‘۔
حفیظ اللہ نیازی نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹرعارف علوی بہت بڑا کردار ادا کرنے والے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ، ’میں بہت ساری باتیں نہیں کر رہا ہوں میں نے حوصلہ افزائی کے لیے جنرل باتیں کی ہیں ، کم از کم مجھے بڑا حوصلہ مل رہا ہے جو کہ یایسیت اور مایوسی کے اندر وہ گرفتارتھا، گرفت میں تھا ، ڈاکٹر علوی نے مجھے بڑا حوصلہ دیا‘۔
تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کیلئے گنجائش پیدا کریں، مولانافضل الرحمان
’تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو الیکشن میں یکساں مواقع فراہم کیے جائیں‘
نواز شریف کی 4 سالہ خود ساختہ جلا وطنی ختم، وطن واپسی کے بعد جاتی امراء پہنچ گئے
حفیظ اللہ نیازی کے مطابق ، ’ڈاکتر علوی کے اندر میں نے دیکھا ہے کہ وہ کچھ کرسکتے ہیں اور مجھے لگا یہ ہے کہ عمران خان بھی اُن کی بات سن رہے ہیں اور امید ہے کہ اسٹیبلشمنٹ بھی اُن کی بات سنے گی لیکن اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے سے پہلے ڈاکٹر عارف علوی صاحب آپ کو نواز شریف کے پاس جانا پڑے گا جو کہ انشاء اللہ میں امید کررہا ہوں کہ آپ چند دنوں میں چلے جائیں گے‘۔
انہوں نے کہا کہ میں آپ کو گارنٹی سے کہتا ہوں کہ اس کے بعد آپ کے لیے راستے کُھل جائیں گے۔
سینیئرصحافی حامد میر کو ڈاکٹرعارف علوی کے حالیہ انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے مزید کہا کہ آپ نے انٹرویو میں نوازشریف اور آصف زرداری کی تعریف کر کے اچھا پیغام بھیجا ہے۔
انہوں نے صدر عارف علوی کو مشورہ بھی دیا کہ نوازشریف ، آصف زرداری اور فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد بلوچستان کے علیحدگی پسندوں سے بھی ملاقات کریں۔