مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 76 سال بیت گئے ہیں۔
بھارتی قبضے کے خلاف دنیا بھر میں مقیم کشمیری عوام آج یوم سیاہ منا رہے ہیں جب کہ حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی ہے۔
مظفرآباد میں رات گئے مشعل بردار ریلی نکالی گئی جس میں بھارتی قبضے کے خلاف نعرے لگائے گئے۔
واضح رہے کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے کشمیریوں کی امنگوں کے منافی سری نگر میں فوج اتاری اور جموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرلیا تھا جو آج تک جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں انتہا پسند ہندوؤں کا کشمیری گھوڑی بانوں پرتشدد
بھارتی فوج اپنے ہی ہتھیار برآمد کرکے ملبہ آزادی پسندوں پر ڈالنےلگی
ادھر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی یوم ِسیاہ کشمیر پر پیغام میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کے بنیادی حقِ خودارادیت کو کچلنے میں ناکام ہوگیا، کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ بھارت نے اقوام ِمتحدہ کی قراردادوں سے روگردانی کی ہے، 5 اگست 2019 کا اقدام بھی بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔