بالی ووڈ دنیا کی مشہور سُپر اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی پہلی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
2018 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اس جوڑے نے بھارتی فلمساز کرن جوہر کے مقبول ترین شو ’کافی ود کرن‘ کے آٹھویں سیزن میں بطورِ مہمان شرکت کی ہے۔
شو کی اس قسط کو اس بھارتی جوڑے نے شادی کے 5 سال بعد اپنی شادی کی پہلی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خاص بنایا ہے۔
ان کے چاہنے والے مداحوں کو ان کی اس ویڈیو کا بے صبری سے انتظار تھا، یہ شادی بھارتی میڈیا پر خاصا وائرل رہی تھی۔
’کافی ود کرن‘ کا پرومو لیک، بالی ووڈ کے شاہی جوڑے کا راز جان کر مداح حیران
کنگنا رناوت کرن جوہر سے ڈرنے لگیں
کرن جوہر بھی پاکستانی اداکار وہاج علی کے مداح نکلے
شادی کی اس ویڈیو کا آغاز ایک پارٹی ایونٹ سے ہوتا ہے جس میں رنویر سنگھ کو اپنی زوجہ کیلئے اظہارِ محبت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
شئیر کی گئی اس ویڈیو میں بالی ووڈ کے اس اسٹار جوڑے کی شادی کی مختلف تقریبات کو کیمرے کی آنکھ سے قید کیا گیا ہے۔
مہندی میں رنویر سنگھ کا کیا گیا توجہ طلب رقص اور دیپیکا پڈوکون کی مسکراہٹیں اس ویڈیو میں کو مزید دلکش بنا رہی ہیں۔
شادی کے موقع پر قید کیے گئے جذباتی لمحات نے صارفین کے دلوں کو بھی چھولیا ہے، اس ویڈیو کو اب تک کئی ویوز مل چکے ہیں۔
رنویر سنگھ نے 2015 میں دیپیکا پڈوکون سے اظہارِ محبت کیا تھا، 2018 میں یہ جوڑا رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگیا تھا۔