مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تجربات کرنے والے اب تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں، نوازشریف بلاشبہ ہمارے وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے، نواز شریف نے سب کو بات کرنے کے لیے دعوت دی، سپریم کورٹ نے 2 نومبر کو الیکشن کمیشن کو بلایا ہے، امید ہے الیکشن کمیشن تاریخ دے دے گا، الیکشن ہی تمام مسائل کا حل ہیں۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف ہمارے وزیراعظم کے امیدوار ہیں، ان کی مشکلات آہستہ آہستہ دور ہوجائیں گی، نواز شریف کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جارہا ہے، تجربات کرنے والے اب تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف نے کہا سب کو مل کر ملک سنبھالنا ہوگا، نوازشریف نے سب کو بات کرنے کے لیے دعوت دی، نوازشریف وزیراعظم بن کر مسائل کا حل نکال لیں گے، الیکشن کے فوری بعد گرینڈ ڈائیلاگ ہونا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 2 نومبر کو الیکشن کمیشن کو بلایا ہے، امید ہے کہ الیکشن کمیشن تاریخ دے دے گا، الیکشن ہی تمام مسائل کا حل ہیں، الیکشن سے بے یقینی کی صورتحال ختم ہوجائے گی۔
’مائنس عمران خان سب سے بات کرنیچاہیے‘
نواز شریف سے ن لیگی رہنماؤں کی ملاقات، قانونی ٹیم کو انتھک محنت پرمبارکباد
اسٹیبلشمنٹ کو پاکستانی سیاست سے نکالنا ممکن ہے، مل بیٹھنا ہوگا، خواجہآصف
مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو لانے والوں کی ججمنٹ غلط ثابت ہوئی۔