فٹنس مسائل میں گھری پاکستانی ٹیم سے ایک اور بری خبر آگئی، اس بار فاسٹ بولر حسن علی بخار میں مبتلا ہوگئے۔
بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے فاسٹ بولر حسن علی جنوبی افریقا کے خلاف ورلڈ کپ کے اہم میچ سے باہر ہوگئے۔
بتایا جارہا ہے کہ فاسٹ بولر حسن علی آج پریکٹس سیشن میں بھی شریک نہیں ہوئے۔
بخار اترنے کے باوجود حسن علی کو نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حسن علی کو آرام دینے کا مقصد آئندہ میچز کے لیے فٹ کرنا ہے۔
حسن علی کی جگہ فاسٹ بولر وسیم جونیئر کو کھیلائے جانے کا امکان ہے جبکہ ان فٹ فخر زمان کی بھی جنوبی افریقا کے خلاف واپسی کا امکان ہے۔
ورلڈ کپ: بھارت نے میچ سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم کو مشکل میں ڈالدیا
پُرامید رہیں، پاکستانی ٹیم بقیہ 4 میں سے دو میچز جیت کر بھی سیمیفائنل کھیل سکتی ہے
ورلڈ کپ: آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کو ایک اوردھچکا
ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ سے قبل پاکستان ٹیم میں مزید تبدیلیوں کا فیصلہ پچ دیکھ کر کیا جائے گا۔