مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی، جس میں سابق وزیراعظم نے اپنی قانونی ٹیم کو انتھک محنت پر مبارکباد دی اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں بحال ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی منسٹر انکلیو میں اسحاق ڈارکی رہائش گاہ پر بڑی بیٹھک ہوئی۔
اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی اور پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نوازشریف نے اپنی قانونی ٹیم کی انتھک محنت پر خصوصی طور پر تعریف کی، انہوں نے اعظم نذیر تارڑ، عطاء تارڑ سمیت دیگر رہنماوں کو بھی مبارکباد دی۔
اس موقع پر شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نوازشریف کو کیسزمیں مثبت پیش رفت پر مبارکبا دی۔
نواز شریف کو الیکشن کا چیلنج دینے پر ترجمان ن لیگ کا یاسمین راشد پرجوابی وار
’قوم کے مجرموں کا احتساب‘، صحافی کے سوال پر نواز شریف کی معنی خیزمسکراہٹ
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی پارٹی رہنماوں سے غیر رسمی مشاورت ہوئی، جس میں شہبازشریف، اسحاق ڈار، احسن اقبال، خواجہ آصف، اعظم نذیر تارڑ، مریم اورنگزیب، عطاء تارڑ، خواجہ سعد رفیق اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری شامل تھے۔