Aaj Logo

شائع 26 اکتوبر 2023 06:54pm

پاکستان ریلوے نے حکومت سے بیل آؤٹ پیکیج کا مطالبہ کر دیا

پاکستان ریلوے انتظامیہ نے حکومت سے بیل آؤٹ پیکیج کا مطالبہ کر دیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد عزیز کہتے ہیں ریلوے کی مالی حالت خراب ہے، بہتری کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا۔ ایم ایل ون ٹریک کی بڈنگ کا عمل جنوری میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان ریلوے کے سی ای او شاہد عزیز کا کہنا ہے کہ ریلوے کو مالی خسارے کا سامنا ہے، اگر حکومت سے بیل آؤٹ پیکیج مل جائے تو بہتری لائی جا سکتی ہے۔

شاہد عزیز کا کہنا ہے کہ ریلوے کی مکمل بحالی کیلئے تیس سے پینتیس ارب کی ضرورت ہے۔

چیف ایگزیکٹیو ریلوے کا مزید کہنا ہے کہ اپنے وسائل سے ریلوے انجنوں میں فوگ الرٹ سسٹم نصب کر دیا گیا ہے، اس سے دھند کے باعث ہونے والے حادثات کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں :

پاکستان اسٹیل ملز کو کوئی خریدار نہ مل سکا، حکومت کا نجکاری سے نکالنے کا فیصلہ

پاکستان میں کام کرنے والی 3 بڑی کار کمپنیوں کے مینو فیکچرنگ لائسنس معطل

افغان پناہ گزینوں کی پاکستان سے برطانیہ روانگی کا عمل شروع

انھوں نے کہا کہ ہزارہ ایکسپریس حادثے کی تحقیقات مکمل ہو گئی ہیں، محکمے کے آٹھ افسران اور اہلکاروں کو بھی حادثے کا ذمہ دار ٹھرایا گیا ہے۔

Read Comments