Aaj Logo

اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2023 06:56am

کراچی: شادی کے گھر میں ایک کروڑ روپے کی چوری، 2 ڈرائیور زیرحراست

کراچی کے علاقے سچل گلستان سوسائٹی میں شادی کے گھر میں تقریبا ایک کروڑ روپے کی چوری ہوئی ہے جبکہ گلستان جوہر میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم مارا گیا۔

کراچی میں سچل گلستان سوسائٹی میں شادی کے گھر سے ایک کروڑ روپے مالیت کا سونا، نقدی اور غیر ملکی کرنسی لوٹ لی گئی ہے۔

اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بنگلے سے ملکی اور غیرملکی کرنسی سمیت سونے کے زیورات اور پاکستانی 8 لاکھ روپے چوری کیے گئے ہیں، چوری کی گئی رقم اور زیورات کی کل مالیت ایک کروڑ روپے کے قریب ہے۔

مدعی کے بیان کے مطابق 25 ہزار ڈالر، 2 ہزار کینیڈین ڈالر، ایک ہزار یورو، 12 عدد سونے کی چوڑیاں،9 عدد سونے کے سیٹ، 4 ہیرے کی انگوٹھیاں چوری کی گئی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ سچل تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد 2 ڈرائیورز کو حراست میں لیا ہے، زیرحراست ڈرائیورز سے تفتیش کی جارہی ہے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے مبینہ ملزموں کی کار کا نمبر بھی حاصل کیا ہے، مبینہ چوری کی وردات میں استعمال ہونے والی کار بھی اصل مالک کے ڈرائیور نے کرائے پر دی تھی، جن افراد نے کار کرائے پر لی تھی ان کا شناختی کارڈ حاصل کیا ہے، جس پر کوئٹہ کا پتہ درج ہے۔

گلستان جوہر میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

دوسری جانب کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ ڈاکو کے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ڈاکو ہلاک، 3 ملزمانگرفتار

کراچی: گلستان جوہر میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآگئی

کراچی: بنگلے کے مالک اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کی ویڈیو سامنےآگئی

ملزم نے سچل کے علاقے میں ایک بنگلے میں لوٹ مار کی تھی، پولیس ٹیم ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر گلستان جوہر پہنچی تھی۔

Read Comments