آسٹریلوی بیٹر گلین میکسویل نے نیدر لینڈز کے خلاف ہونے والے میچ میں ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری اسکور کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 24ویں میچ میں آج آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں دہلی میں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
کینگروز نے نیدرلینڈز کے بولرز کا بھرکس نکال دیا، پہلے ڈیوڈ وارنر نے سنچری اسکور کی جس کے بعد گلین میکسویل کریز پر آئے اور چوکے چھکوں کی بارش کر دی۔
آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے 40 گیندوں پر اپنی جارحانہ اننگز کی بدولت ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنائی، انہوں نے نیدرلینڈز کے خلاف 44 گیندوں پر 106 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ آسٹریلوی بیٹر کی اننگز میں 9 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔
اس سے قبل تیز ترین سنچری کا ریکارڈ جنوبی افریقا کے مڈل آرڈر بیٹر ایڈن مارکرم کے پاس تھا جنہوں نے رواں ورلڈ کپ میں ہی سری لنکا کے خلاف 49 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ کے چوبیسویں میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے اور نیدرلینڈز کو جیت کیلیے 400 رنز کا ہدف دیا ہے۔
آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو شکست دے کر ورلڈ کپ تاریخ کی سب سے بڑی فتححاصل کرلی
بابر اعظم کا افغان کھلاڑی کو عزت دینے کا انداز مداحوں کو بھاگیا