اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کا راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔
چوہدری پرویز الہٰی کے وکیل سردار عبدالرازق خان نے اپنے بیان میں بتایا کہ راہداری ریمانڈ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے منظور کیا، کیس کی سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی، چوہدری پرویز الہٰی کو بغیر پیش کئے راہداری ریمانڈ لیا گیا۔
سردار عبدالرازق خان کا کہنا تھا کہ ضابطہ فوجداری کے مطابق ملزم کو عدالت میں پیش کیے بغیر ریمانڈ نہیں دیا جا سکتا، اینٹی کرپشن لاہور نے چوہدری پرویز الہٰی کو عدالت میں پیش کیے بغیر راہداری ریمانڈ لیا ہے اور اب سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو غیر قانونی طور پر دیگر مقدمے میں لاہور شفٹ کیا جارہا ہے۔
راہداری ریمانڈ منظور ہونے پر پرویز الہٰی اڈیالہ جیل سے لاہور روانہ ہوگئے۔
پرویز الٰہی نے پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد ہونے کافیصلہ چیلنج کردیا