اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کو جیل ٹرائل کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اپیل پر نمبر لگانے کی ہدایت کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل ٹرائل کے خلاف سابق وزیراعظم عمران خان کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل 2 رکنی ڈویژن بینچ نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔
جاری حکم نامے میں عدالت کا کہنا ہے کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر اعتراضات عائد کیے گئے، درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد آفس کو پٹیشن پر نمبر لگانے کی ہدایت کررہے ہیں، درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ جوڈیشل سائیڈ پر کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل ٹرائل اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج کی تعیناتی درست قرار دی تھی جسے انٹراکورٹ اپیل کے ذریعے چیلنج کیا گیا تھا۔
سائفرکیس: ’کسی شخص کے لیے رولز کی خلاف ورزی نہیںکرسکتے‘
عمران خان نے سائفر اپنے پاس رکھ کر سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا،فرد جرم عائد
عمران خان کے سیل کی دیوار تڑوا دی، اب کیا کمرہ بھی تڑوا دوں، ججابوالحسنات