Aaj Logo

شائع 25 اکتوبر 2023 03:26pm

خاتون نے دل دہلا دینے والا کرتب کر کے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

امریکی ریاست مینیسوٹا کی ایک خاتون نے ایک دل دہلا دینے والا کرتب کرتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

خاتون نے ایک منٹ تک پیروں پر 30 تیز دھار تلواروں کے توازن کو برقرار رکھ کر سب ہی کو حیران کردیا۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والی ایرن ہنٹر کے مطابق انہوں نے 2004 سے ہی تلواروں کے توازن کو برقرار رکھنے کی مشقیں شروع کردی تھیں۔

انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدا میں انہوں نے رقص کرنے کی کلاسز لینا شروع کیں، جس کے بعد کئی سالوں میں انہوں نے اپنے جسم پر ایک یا دو تلواروں کو بیلی ڈانس میں متوازن کرنے کی مشقیں کیں۔

مزید پڑھیں:

چارلی چارلی چیلنج: کیا آپ بھوت بلانے کا یہ خطرناک عمل پورا کر پائیں گے؟

بھکاری نے سکوں سے آئی فون 15 پرو میکس خرید لیا

یوکرین سے چوری ہوئے 6 کروڑ یورو کے قدیم زیورات بازیاب

ایرن ہنٹر نے مزید کہا کہ اس ریکارڈ کو کئی کوششوں کے باوجود بھی سرانجام دینے میں ان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

انہوں نے اپنے تجربے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’جتنا انہوں نے سوچا تھا، 30 تلواروں میں توازن رکھنا اس سے بھی زیادہ مشکل تھا‘۔

اس دوران کچھ پٹھوں کو آرام اور سکون دینا لازمی ہوتا ہے تاکہ تلواروں میں ٹکراؤ نہ پیدا ہوسکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تلواروں میں ٹکراؤ پیدا ہونا ان کے پھسلنے کا سبب بھی بن سکتا تھا۔

خاتون کے مطابق اپنی تکنیک کو بہتر بنانے کے مقصد کیلئے انہوں نے ہفتے میں کئی بار فی سیشن 15 سے 30 منٹ تک تربیت حاصل کی۔

Read Comments