سوشل میڈیا کے اس دور میں جہاں نت نئے ٹریندز متعارف ہوتے رہتے ہیں تو کچھ انوکھا اور منفرد وائرل ہونے کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔
سرحد پارسے آئی رسومات اب پاکستانی شادیوں کا بھی لازمی جزو بن چکی ہیں، کیونکہ پاکستانی شادیوں میں اگر موسیقی اور رقص نہ ہوتو وہ شادی ہی تصور نہیں کی جاتی۔
تازہ ترین ٹرینڈ ممکنہ طورپر پاکستان میں بھی جلد دیکھنے کو ملے گا جس میں ڈانس پرفارمنسز تو ہیں لیکن ذرا ہٹ کے۔
بھارت میں ہونے والی منگنی کی ایک تقریب سے وائرل یہ انوکھا ’روبوٹک‘ ڈانس بیشتر کو محظوظ کررہا ہے۔
چارلی چارلی چیلنج: کیا آپ بھوت بلانے کا یہ خطرناک عمل پورا کر پائیں گے؟
یوکرین سے چوری ہوئے 6 کروڑ یورو کے قدیم زیورات بازیاب
بھکاری نے سکوں سے آئی فون 15 پرو میکس خرید لیا
وائرل ویڈیو میں دو خواتین بالی ووڈ کے مشہور گانے ’میری محبوبہ‘ پر کٹھ پتلی کا سا انداز اپنائے رقص کر رہی ہیں، ساتھ ہی کچھ اسٹیپس ایسے ہیں کہ ان پر روبوٹ یا مصبوعی ذہانت کا کوئی شکار ہونے کا گمان ہوتا ہے۔
مکمل سج دھج کے ساتھ روایتی لہنگوں میں ملبوس ہو کرکیا جانے والا یہ ڈانس سبھی کو بھاگیا۔
سوشل میڈیا پر اس وائرل ویڈیو پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے، جہاں کچھ صارفین نے اسے پسند کیا تو وہیں یہ رقص کچھ کو نہ بھایا۔