ایم کیوایم حقیقی کے چئیرمین آفاق احمد نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری ہو گی تو ملک میں بے روزگاری ختم ہوگی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 22 خاندانوں نے پاکستان کی معیشت کوعروج پر پہنچایا تھا، پاکستان معیشت میں بری طرح متاثر ہے۔
آفاق احمد نے کہا کہ قرضوں کے لیے کبھی کسی، تو کبھی کسی سے مدد مانگی جاری ہے، بیرونی سرمایہ کاری ہو گی تو ملک میں بے روزگاری ختم ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے لوکل سرمایہ کو سہولتیں فراہم کی جائیں، غیر ملکی تارکینِ کی وجہ سے اکانومی سمیت اسٹریٹ کا رجحان ہے۔
مزید کہا کہ افواجِ نےجرت مندانہ فیصلہ کیا ہے ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہم سب اس فیصلے پر پاک فوج کے ساتھ ہیں۔