Aaj Logo

شائع 25 اکتوبر 2023 11:47am

کالعدم ٹی ٹی پی پر افغانستان میں اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد

افغان حکومت نے افغانستان میں مقیم کالعدم ٹی ٹی پی پر اسلحہ لیکر چلنے پر پابندی لگادی ہے۔

امارت اسلامی افغانستان کے کمانڈر کی خوست کے علاقے میں طالبان کو ہدایات دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں عسکری کمانڈر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے بعد کسی کو اسلحہ لے کر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

افغان کمانڈر کا کہنا تھا کہ امارت اسلامی کے رسمی کارڈ نہ رکھنے والے آئندہ اسلحہ ساتھ لے کر نہ چلیں، آپ لوگ ہمارے یہاں مہاجر اور ہمارے لیے قابل قدر ہیں۔

افغان کمانڈر نے کہا کہ اب سے نظامی لباس پہننے اور گاڑی کے کالے شیشوں پر بھی مکمل پابندی ہوگی، یہ تبلیغی حکومت نہیں کہ آپ کی منت کریں، اس میں ہم سب کی خیر ہوگی۔

افغان کمانڈر کا کہنا تھا کہ امارت اسلامی حاکم اور ہم حفاظت پر مامور ہیں، امارت اسلامی کے خلاف بات کرنے والا گرفتار ہوا تو پھر اس کا نہ پوچھے۔

ڈائریکٹر اینٹی کرائمز کا کہنا تھا کہ خوست میں 30 لاکھ افغانی کی لاگت سے کیمرے لگا رہے ہیں، اہم مقامات پر نگرانی کے لیے 15 کیمرے لگائے جائیں گے۔

Read Comments