لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کی پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کیس کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو 27 اکتوبر کو طلب کرلیا۔
تحریری حکم کے مطابق سی سی پی او لاہور نے سرکاری وکیل کے ذریعے جواب جمع کروایا، سی سی پی او کا جواب عدالت کو مطمئن نہیں کرسکا۔
جسٹس علی باقر نجفی نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا، جس میں کہا کہ سی سی پی او لاہور خود پیش ہوکر وضاحت دیں۔
واضح رہے کہ خدیجہ شاہ نے تیسرے مقدمے میں نامزد کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکی ہے۔