سابق وزیراعظم نوازشریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پراحاطہ عدالت کے باہر لیگی کارکن آپس میں جھگڑ پڑے اور لاتوں مکوں کا آزادانہ استعمال دیکھنے میں آیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطہ عدالت کے باہر میاں نوازشریف کی پیشی کے موقع پرمسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی لڑائی کی وجہ سے شاہراہ دستور میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مشتعل کارکنوں نے ایک دوسروں پر ڈنڈوں، لاتوں اور مکوں کے ساتھ حملہ کیا۔
پولیس کی مداخلت سے لیگی کارکنوں کی لڑائی ختم ہوئی، اس دوران سڑک پر ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا۔
واقعہ کے فوراً بعد پولیس نے دو کارکنوں کو حراست میں لیا تاہم بعد میں انھیں چھوڑ دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :
ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس کیس، نواز شریف کی ضمانت میں توسیع
شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کے استقبال کیلئے نہ جانے کی وجہ بتادی
لاہور : خواتین اور بچوں کے اغوا کے واقعات میں اضافہ، ایک ہفتے میں 9 افراد اغوا
سابق وزیراعظم نوازشریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے روانگی کے بعد کارکن بھی منشتر ہوگئے۔