پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پولیو سے بچاؤ کا دن منایا جا رہا ہے، پاکستان ان 2 ممالک میں شامل ہے جہاں پولیو جیسے موذی مرض پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا۔ رواں سال پاکستان میں پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہو ئے، جن میں سے 3 خیبر پختونخوا اور ایک سندھ سے ہے۔
دنیا بھر سے پولیو کا خاتمہ ہوچکا لیکن پاکستان اورافغانستان ایسے دوممالک جہاں پولیوموجود ہے، چاروں صوبوں میں 50 سے زائد ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔
سال 2020ء میں 84، 2021ء میں ایک، 2022ء میں 20 اور 2023 میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ڈاکٹر روبینہ فرید کے مطابق پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے تک پولیو کی ویکسین ناگزیر ہے، جب تک ایک بھی کیس موجود ہے دنیا کیلئے پولیو کا خطرہ موجود رہے گا۔
2023 دنیا سے پولیو کے خاتمے کا سال تھا لیکن پاکستان اور افغانستان میں کیسز سامنے آنے سے یہ ہدف پورا نہیں ہوسکا۔