پاکستان اور ملائیشیا کی مسلح افواج کے درمیان دو طرفہ فوجی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور ملائیشیا کی مسلح افواج کےدرمیان دو طرفہ فوجی مشقیں 9 اکتوبر کو شروع ہو کر 22 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوئیں۔
اس حوالے سے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشق دو مراحل میں ہوئی، مشقیں کراس ٹریننگ ایکسر سائز اور فیلڈ ٹریننگ ایکسر سائز پر مشتمل تھیں۔
مشقوں سے ملائیشیا اور پاک فوج دونوں کو دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔