سائفرکیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل کی جانب سے جیل ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کردی گئی۔ عدالت نے کہا کہ کسی شخص کیلئے رولزکی خلاف ورزی نہیں کرسکتے۔
جیل ٹرائل کے خلاف عمران خان کی جانب سے دائر انٹراکورٹ اپیل پرسماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کےوکیل کی جانب سے ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عدالت نے ریمارکس دیے کہ ابھی ہم آپ کوکوئی عبوری ریلیف نہیں دے سکتے، یہ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں اس کافیصلہ بھی بعد میں ہوگا۔
جسٹس گُل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ ہوسکتا ہے فائل مارکنگ کیلئے چیف جسٹس کے پاس جائے تو نیابینچ تشکیل دے دیاجائے۔
سائفر کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت جلدی رکھنے کی استدعا مسترد
عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ یہ کہاگیا کہ ملزم کی سیکیورٹی کیلئے جیل ٹرائل کیاجارہا ہے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ کسی شخص کیلئے رولزکی خلاف ورزی نہیں کرسکتے، ابھی ہم آپ کی درخواست پررجسٹرارآفس کے اعتراضات ختم کررہے ہیں۔