Aaj Logo

شائع 23 اکتوبر 2023 08:39pm

ایم کیوایم کا 29 اکتوبر کو لیاقت آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) نے 29 اکتوبر کو لیاقت آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔

ایم کیوایم 29 اکتوبر کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، لیاقت آباد اسٹوڈنٹس گراؤنڈ بی ون ایریا میں ایم کیوایم کا جلسہ ہوگا۔

جلسے کی تیاری کے لیے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل شام 5 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔

اجلاس میں جلسے کی تیاریوں کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔

ترجمان ایم کیوایم کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے یکم اکتوبر سے انتخابی مہم کا آغاز کر رکھا ہے، انتخابی مہم کے لیے تمام ٹاؤنز میں جلسے کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں

ایم کیوایم پاکستان کا کل شارع فیصل پر جلسے کااعلان

ایم کیو ایم کا پیپلز پارٹی کی ملٹی پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ

Read Comments