Aaj Logo

شائع 23 اکتوبر 2023 08:26pm

پنجاب، وفاق کے درمیان کپاس کی امدادی قیمت پر تنازع، وزیراعظم سے مداخلت کی اپیل

پنجاب اور وفاق کے درمیان کپاس کی امدادی قیمت پر تنازعے کے معاملے پر نگراں وزیر اطلاعات عامر میر اور وزیر زراعت ایس ایم تنویر نے وزیراعظم سے مداخلت کی اپیل کر دی اور کہا کہ وفاق نے جو وعدہ کیا تھا اس کو پورا کیا جائے ورنہ کسان کپاس کاشت کرنا چھوڑ دے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ کپاس کی فصل اور قیمتوں کے حوالے سے کچھ مشکلات درپیش ہیں، نگراں پنجاب حکومت نے کپاس کی پیداوار برھانے پر فوکس کیا، پچھلے سال کی نسبت اس سال کپاس کی دوگنی پیداوار متوقع ہے۔

عامر میر نے مزید کہا کہ پنجاب اور وفاق میں طے ہوا تھا کہ کسان سے 8500 روپے فی من پر کپاس خریدی جائے گی لیکن اب وفاق اس سے انکار کر رہا ہے، اگر وفاق نے اپنا وعدہ پورا نہ کیا تو کسان اگلی دفعہ کپاس کاشت کرنا ہی چھوڑ دیں گے۔

ان کا یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت کے فیصلے سے کاشتکار پریشان ہیں، اگلے سال وہ اس فصل کو نہ لگانے کا سوچ رہا ہے، وفاق سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ 8500 فی من پر کپاس لے۔

نگراں وزیر زراعت ایس ایم تنویر نے کہا کہ ایک کروڑ لوگوں کا روزگار کپاس سے وابستہ ہے، ہمارے آنے سے پہلے 32 لاکھ ایکڑ پر کپاس لگائی جاتی تھی، ہماری حکومت نے اس کو بڑھانے بلکہ ڈبل کرنے کا فیصلہ کیا، ہر جمعرات محسن نقوی نے تمام ڈی سیز کے ساتھ میٹنگ کی، اس سال ہم نے 45 لاکھ ایکڑ پر کپاس لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔

ایس ایم تنویر نے کہا کہ وفاق سے ملاقات میں کپاس کی فی من قیمت 8500 مقرر ہوئی تھی، اس قیمت کا وفاق کی طرف سے نوٹفکیشن بھی جاری ہوا، ہر تحصیل میں سہولت بازار لگائے اور جعلی ادویات پر پاپندی لگائی، فصل کو کیڑوں سے بچانے کے لیے سوا لاکھ ایکڑ پر اسپرے کیا۔

مزید پڑھیں

پنجاب: 50 لاکھ ایکڑ رقبے پر کپاس کی فصل کاشت کرنیکا ٹارگٹمقرر

’لاہور میں اسموگ کی صورتحال بہتر، بدھ کو اسکول بند نہیں کیےجارہے‘

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے عامر میر کو ایک اور وزارتدیدی

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے کسانوں پر بوجھ کم کرنے کی کوشش کی، وفاق سے درخواست ہے کہ ہمارے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کرے، وفاقی حکومت کو یہ مسئلہ سنجیدگی سے لینا ہوگا، وزیراعظم پاکستان سے درخواست ہے کہ ہماری کپاس کی قیمتیں گر گئی ہیں، ہمارا کسان پریشان ہے، آج سپورٹ نہ کیا تو اگلے سال وہ فصل نہیں لگائے گا۔

نگراں وزیر زراعت نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت اس معاملے میں جو کر سکتی تھی سب کیا، وفاقی حکومت وعدہ کے باوجود 8500 فی من قیمت کیوں نہیں لے رہی، وزیراعلیٰ پنجاب کسانوں کے ساتھ ہیں، کسانوں سے گزارش ہے کہ سستے داموں کپاس فروخت نہ کریں۔

Read Comments