ہماری بہت سی ادویات ایسی ہوتی ہیں جو صرف ایک ہی حل کے لئے نہیں ہوتی بلکہ اکثردیکھا گیا ہے کہ ایک ڈاکٹر ہمیں ایک گولی اگر سر درد کے لئے دیتا ہے تو دوسرا ڈاکٹر وہی گولی بلڈ پریشر کےحوالے سے ہونے والی بیماری میں بھی تجویز کر دیتا ہے۔
اسپرین کی گولی کو عام طور پربخارکو کم کرنے ، پٹھوں کے درد، دانتوں میں دردوغیرہ کے درمیانے درجے کے درد کو دور کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اسے بہت سے حیرت انگیز طریقوں سے بھی استعمال کا جاسکتا ہے۔
اسپرین نہ صرف ایک دوا کے طور پربلکہ گھریلو کاموں کے لئے بھی کام آ سکتی ہے.
یہ چند طریقے آپ کے معمول کے مسائل میں آسانی سے حل کے طور پر استعمال ہو سکتے ہیں۔
اگر آپ کے بال خشک اور کھردرے ہیں اور ٹوٹنے کا شکار ہیں تو یہ طریقہ آپ کے لئے بہترین ہےاس کے لئے ایک کپ گرم پانی میں اسپرین کی ایک اسٹرپ ملا لیں جب اسپرین تحلیل ہوجائے تو اس محلول کو سراور باقی بالوں پر اچھی طرح لگائیں 15 منٹ کے لئے چھوڑ دیں اور پھر اچھی طرح دھو لیں۔
اس غذائیت سے بھرپور ماسک سے آپ کے بال چمکدار اور صحت مند رہیں گے۔اگر آپ خشکی کا شکار ہیں تو آپ اپنے شیمپو کے ساتھ دو پسی ہوئی اسپرین بھی ملا سکتے ہیں۔ آپ کے بال دوبارہ بہترین حالت میں ہوں گے۔
باتھ روم میں دیواروں کے آس پاس پریشان کن صابن کے جمع ہونے سے سفید نشانات اکثر بن جاتے ہیں اسے صاف کرنے کے لئے اپنے ڈٹرجنٹ میں صرف پانچ اسپرین شامل کریں اس آمیزے کو اس حصے پر اسپرے کریں اورآدھے گھنٹے تک رہنے دیں کچھ دیر بعد گرم پانی سے دھولیں۔
یہ گولی آپ کو دوبارہ ہارٹ اٹیک سے بچا سکتی ہے
سردرد کی گولی کھانے کا خطرناک نقصان
اسپرین میں اینٹی سوزش اثر ہوتا ہے جسکے زریعے جلد کو پرسکون کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ایک پیالے میں تھوڑا سا لیموں کا رس ملا کر 2 سے 3 اسپرین مکس کریں اس محلول کو جلد کے متاثرہ حصوں پر لگائیں اور چند منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ دھوپ میں بیٹھنےسے پرہیز کریں جب یہ محلول لگائیں۔
اگرآپ کے کپڑوں پر ضدی پسینے کے دھبے ہیں تواس کے لئے گرم پانی میں تھوڑی سی اسپرین ملا کر کپڑے پرپسینے کے داغ والی جگہ پرلگائیں اور1 دن کے لئے چھوڑ دیں اور پھر دھونے کی ہدایات کے مطابق کپڑے دھو لیں۔ پسینے کے دھبے صاف ہو جائیں گے۔