اڈیالہ جیل کے باہر چیئرمین پی ٹی آئی کی سائیکل ایک بار پھر پہنچا دی گئی، تاہم جیل انتظامیہ کی جانب سے انکار پر معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا، گزشتہ بار بھی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جج کے تحریری احکامات تک سائیکل اندر پہچانے سے انکار کر دیا تھا۔
اڈیالہ جیل کے باہر چیئرمین پی ٹی آئی کی سائیکل آج ایک بار پھر پہنچا دی گئی، تاہم عمران خان کو ایکسر سائز سائیکل فراہمی کا معاملہ پھر لٹک گیا، اور جیل انتظامیہ نے سابق وزیراعظم کے لئے لائی گئی سائیکل روک لی۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ سائیکل فراہمی کیلیے عدالتی حکمنامہ موصول نہیں ہوا، عدالتی احکامات پر سائیکل جیل میں لے جانے کی اجازت دیں گے۔
جیل انتظامیہ کے انکار کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کے وکلاسائیکل واپس لے کر روانہ ہو گئے، 19 اکتوبر کو بھی سپرنٹڈنٹ اڈیالہ جیل نے جج کے تحریری احکامات تک سائیکل اندر پہچانے سے انکار کر دیا تھا۔
19 اکتوبر کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل وکیل شیرازاحمد نے سابق وزیراعظم کو سائیکل مہیا کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ اور استدعا کرتے ہوئے کہا کہ جیل ایس اوپیزکے تحت وہ سائیکل کے حقدار ہیں۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سائیکل مہیا کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کی تھی، اور آج جج ابوالحسنات ذوالقرنین چیئرمین پی ٹی آئی تک سائیکل پہنچانے کی درخواست پر سماعت کریں گے۔