مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کے بھائی میاں اختر انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے میاں اختر کافی عرصہ سے علیل تھے، ان کے ڈائلسزز ہورہے تھے۔
میاں اختر گزشتہ 4 روز سے لاہور کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج ان کا انتقال ہو گیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کی آمد پر پارٹی جلسہ بدنظمی کاشکار
ایک شخص نے پاکستان کی اینٹ سے اینٹ بجادی، ادارے کہاں ہیں؟ جاویدلطیف
نواز شریف جلد پاکستان آکر انتخابی اتحاد سے متعلق خود بتائیں گے، جاویدلطیف
ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں اختر لطیف گردے کے عارضے میں مبتلا تھے، مرحوم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔