ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی اور پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ میں صلح کے باعث 4 مقدمات کا فیصلہ کر دیا۔
عدالت میں حلیم عادل کےخلاف سعید غنی کے ہتک عزت کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔
سعید غنی اور حلیم عادل شیخ کے درمیان معاملات طے پاگئے جس کے بعد حلیم عادل شیخ نے سعید غنی کے خلاف الزامات واپس لے لیے۔
سعید غنی نے بھی مقدمات واپس لینے کے لئے بیان حلفی جمع کروادیا۔
عدالت نے بیان حلفی جمع کروانے پر چاروں مقدمات خارج کردیئے۔
یہ بھی پڑھیں :
ہم 28 مئی والے ہیں،9 مئی والے نہیں، نوازشریف
پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کے گھر پر پولیس کا چھاپہ
جو کہتے تھے نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی، وہ ان کی شان دیکھ رہے ہوں گے، مریم نواز
واضح رہے کہ سعید غنی نے ایک، ایک ارب روپے کے 2 ہر جانے کے دعوے دائر کئے تھے۔