سال 2018 کے انتخابی نتائج کے بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ”وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ“ کی بازگشت شروع ہوگئی ہے۔
بے شک عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے اور وہ جسے چاہے ان دونوں سے نوازے، لیکن اس بار معاملہ یکسر مختلف ہے۔
2018 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کی انتخابات میں کامیابی کے بعد اس وقت کے ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کیا تھا، جس میں انہوں نے ”وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ“ لکھا۔
جنرل آصف غفور کے اس ٹوئٹ پر خوب قیاس آرائیاں ہوئی تھیں اور تنقید بھی کی گئی تھی۔
ایک صارف نے آصف غفور کے ٹوئٹ کا سدابہار قرار دیا تھا۔
جبکہ 5 سال بعد ایک صارف نے اسی ٹوئٹ کے جواب میں نواز شریف کی واپسی کی تاریخ کے ساتھ یہی متن لکھا۔
اور اب تقریباً 5 سال بعد نواز شریف کی وطن واپسی پر ن لیگی رہنما اور ترجمان مریم اورنگزیب نے یہی ٹوئٹ کیا، ساتھ ہی انہوں نے لاہور ائیر پورٹ پر نواز شریف کے اترنے اور اپنے بھائی شہباز شریف سے ملنے کی ویڈیو بھی شئیر کی۔
آ جا تینوں اکھیاں اُڈیکدیاں، مریم نواز کاٹویٹ
ہم 28 مئی والے ہیں،9 مئی والے نہیں،نوازشریف
’مریم اورنگزیب کو عزت دو‘، پارٹی ترانے کی تقریب میں نیاتنازع
سوشل میڈیا صارفین نے مریم اورنگزیب کو مشورہ دیا کہ آصف غفور کو بھی اس ٹوئٹ میں ٹیگ کرلیتیں۔
ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ، ’استقبال میں آرمی آفیسرز کا کیا کام؟‘