آنکھیں کسی بھی چہرے کی خوبصورتی کا ایک اہم حصہ ہوتی ہیں اور اکثر افراد آنکھوں کے گرد حلقے اور ان کے گرد جھریوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے مختلف قسم کے مہنگے پراڈکٹ استعمال کرتے ہیں۔
آنکھوں کی دیگر تکالیف کے ساتھ اکثر لوگ پلکوں پر خشکی کی وجہ سے بھی پریشان رہتے ہیں، جس کی وجہ سے آنکھوں میں جلن اور سرخی کی شکایت بھی ہوجاتی ہے۔
پلکوں کی سوزش اور خشک جلد کے بہت سے عوامل ہیں جو تکلیف کا باعث بن سکتے ہیں اور آہستہ آہستہ چمک اور خشکی کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں۔
اس کی بڑی وجوہات میں کسی خاص فنگس سے انفیکشن، سیبم پیدا کرنے والے گلینڈز کی ہائپر ایکٹیویٹی اور بعض دفعہ جینیاتی وجہ شامل ہیں۔
اگرچہ یہ صحت کا کوئی اہم مسئلہ نہیں ہے، لیکن آپ کے چہرے کے کسی بھی حصے کو متاثر کرنے والی خشکی آپ کے لئے پریشان کن ثابت ہو سکتی ہے۔
پلکوں کی خشکی عام طور پرعام خشکی سے ملتی جلتی ہے اور سفید سے پیلے رنگ کی ہوتی ہے۔ یہ پیسکی فلیکس (چھلکے جیسی خشکی) پلکوں کی بنیاد اور پلکوں پر جمع ہوسکتے ہیں۔ متاثرہ جگہ سرخ اور اسپر سوزش بھی ظاہر ہوسکتی ہے، خاص طور پر پلکوں کی بنیاد پر جو تکلیف اور خارش کا سبب بن سکتی ہے۔ یہ اپنے ابتدائی مرحلے میں آسانی سے قابل علاج ہے۔
آنکھوں کی خشکی کے علاج میں نرم دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے اور اس میں مختلف گھریلو علاج شامل ہوسکتے ہیں جیسے چائے کے درخت کا تیل، ناریل کا تیل، کھارا پانی وغیرہ۔
پلکوں پر خشکی جسے سیبورہیک ڈرماٹائٹس بھی کہا جاتا ہے آپ کے لئے پریشان کن ہوسکتا ہے۔
آنکھوں کی حساسیت کو دیکھتے ہوئےاس کاعلاج احتیاط سے کرنا ضروری ہے۔ پلکوں پر خشکی کے لئے کچھ آسان اور مؤثر علاج یہ ہیں۔
بےبی شیمپو کے ہلکے سلوشن سے اپنی پلکوں کو آہستہ آہستہ صاف کریں آپ کو بہتری محسوس ہوگی۔
اس کے لئے گرم پانی کے ساتھ بے بی شیمپو کی تھوڑی مقدار کو مکس کرنے کے بعد اس محلول کو اپنی پلکوں کی بنیاد پر لگانے کے لئے روئی کے سواب یا صاف انگلی کا استعمال کریں اور پھر اچھی طرح دھولیں۔
آنکھوں پر گرم کپڑے کی ٹکور سے خشکی کو نرم اور دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔
اس کے لیے آپ ایک صاف ستھرا کپڑا لیں اسے نیم گرم پانی میں ڈبو کر نچوڑنے کے بعد اپنی بند پلکوں پر رکھیں اور کچھ دیر رکھا رہنے دیں اور پھر ہٹا دیں۔ ایسا 2 سے 3 بار کریں۔ آپ کو فرق نظر آئے گا۔
نمک ایک مؤثر جراثیم کش جز ہے جو پلکوں اور بھنوؤں میں خشکی کا سبب بننے والے حیاتیات کو ختم کرسکتا ہے۔
آپ جراثیم سے پاک نمکین محلول بازار سے خرید سکتے ہیں یا گرم پانی میں نمک ملا کرخود بنا سکتے ہیں۔
آنکھوں کو نمکین محلول سے دھوتے وقت احتیاط کریں تاکہ یہ آپ کی آنکھوں کے اندرنہ جائے کیونکہ یہ جلن کا باعث ہو سکتا ہے۔
نل کے پانی سے اچھی طرح دھوئیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آنکھ کے آس پاس نمکین پانی کی باقیات باقی نہ رہیں۔
آنکھوں کے سرخ ہونے کے پیچھے کیا وجوہات ہیں؟
خشک جلد پلکوں پر خشکی کے ہونے کے پیچھے ایک عام وجہ ہے۔ لہذا، پٹرولیم جیلی بلیفرائٹس کے لئے ایک مؤثر علاج ہے کیونکہ یہ جلد کو نمی بخشتا ہے، خشکی اور چمک کو روکتا ہے۔
متاثرہ علاقوں پر پیٹرولیم جیلی کی تھوڑی مقدار لگائیں۔ اسے رات بھر کے لئے لگا رہنے دیں اور اگلی صبح کچھ نیم گرم پانی سے دھو لیں۔
نیم کے پتے اینٹی فنگل خصوصیات کے ہوتے ہیں جو مالاسیزیا خمیر کو روک سکتے ہیں جو کہ پلکوں پر خشکی پیدا کرنے کے لئے ذمہ دار ہیں۔
صرف مٹھی بھر نیم کے پتے لیں اورانہیں پانی کے ساتھ ملا کر گاڑھا پیسٹ بناکر اس پیسٹ کو متاثرہ جگہ پر لگائیں اور 15 منٹ کے بعد پانی سے دھو لیں۔
اگر آپ کو شک ہے کہ آپ کو پلکوں کی خشکی کی شکایت ہے یا اگر آپ کو مسلسل ایسی علامات کا سامنا ہے تو درست تشخیص اور مناسب علاج کے لئے صحت کی دیکھ بھال کے پیشہ ور یا جلد کے ماہر سے مشورہ کریں۔