قائد ایوان اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے غزہ کی صورتحال پر سینیٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو فلسطین کی صورتحال پر سینیٹ اجلاس بلانے کے لیے خط لکھ دیا۔
خط میں بتایا گیا کہ پچھلے 10 دن سے فلسطین میں صورتحال انتہائی خراب ہے، ہزاروں شہری شہید ہوچکے ہیں، بڑی تعداد میں فلسطینی اسرائیلی بمباری سے شدید زخمی ہے، اسرائیلی افواج کے غزہ کے محاصرے سے اشیائے خود نوش، بجلی اور پانی میسر نہیں۔
اسحاق ڈار نے خط میں مطالبہ کیا کہ فلسطین کی موجودہ صورتحال پر سینیٹ کا اجلاس فلفور بلایا جائے۔
اپنے خط میں اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی مجھ سے اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے، بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر منظور کاکڑ کی جانب سے سینیٹ اجلاس بلانے سے متعلق مجھ سے درخواست کی ہے۔
سعودی ولی عہد کا 1967 کی سرحدوں پر فلسطینی ریاست کے قیام کامطالبہ
اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 4100 سےتجاوز
غزہ کی صورتحال پر او آئی سی اجلاس، مسلم ممالک سے اسرائیل پر پابندیوںکی اپیل