Aaj Logo

شائع 20 اکتوبر 2023 06:42pm

الیکشن کمیشن کا ہفتہ اور اتوار کو دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان

نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے ہفتہ اور اتوار کو دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات وصول کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کے دفاتر ہفتہ اور اتوار کے روز بھی کھلے رہیں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں قائم سہولت ڈیسک اور اعتراضات وصولی سینٹر کا عملہ ہفتہ اور اتوار کے روز بھی چھٹی نہیں کرے گا۔

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن نے سندھ میں عام انتخابات کیلئے عملے کی فہرست مانگلی

الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلانکردیا

عام انتخابات: قومی اور عالمی میڈیا ومبصرین کیلئے ضابطہ اخلاقجاری

ترجمان نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 27 اکتوبر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں جبکہ دفتری اوقات میں سینٹر سے نقشہ جات بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

Read Comments