الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا، جس کے مطابق کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات 30 نومبر 2023 کو ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 2 سے 4 نومبر تک جمع کرائے جائیں گے، 7 سے 9 نومبر تک کاغذات نامزدگئ کی جانچ پڑتال ہو گی۔
جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیل 11 نومبر تک جمع کرائی جائے گی، ٹریبونل 14 نومبر تک اپیل نمٹائیں گے جبکہ 15 نومبر کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری ہوگی، کاغذات نامزدگی 16 نومبر تک واپس لیے جائیں گے، امیدواروں کو انتخابی نشان 17 نومبر کو الاٹ ہوں گے۔
کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کی پولنگ 30 نومبر کو ہوگی جبکہ الیکشن کمیشن 3 دسمبر کو حتمی نتائج جاری کرے گا۔
اس سے قبل بلوچستان کے دیگر 35 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات پہلے ہی ہوچکے ہیں۔
عام انتخابات میں خواجہ سراؤں نے خود کو بطور ووٹرز رجسٹرڈکرالیا
الیکشن کمیشن کی انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی، 5 نئے فارم بھیجاری