چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے اڈیالہ جیل میں ورزش کیلئے سائیکل مہیا کرنے کی درخواست کی، جسے عدالت نے منظور کرلیا، تاہم جیل انتظامیہ نے فیصلہ آنے تک جیل میں سائیکل لے جانے سے منع کردیا۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے سابق وزیراعظم کو سائیکل مہیا کرنے کی درخواست دائر کی۔
درخواست میں عمران خان کو اڈیالہ جیل میں سائیکل فراہم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جیل ایس اوپیزکے تحت وہ سائیکل کےحقدار ہیں۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سائیکل مہیا کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سائیکل سے متعلق درخواستِ پر سماعت 23 اکتوبر کو کریں گے۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کی ورزش کیلئے سائیکل اڈیالہ جیل پہنچا دی گئی، تاہم سپرنٹنڈنٹ نے تحریری عدالتی فیصلہ تک سائیکل کی فراہمی سے روک دیا۔
جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم آنے تک سائیکل جیل کے اندر جانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔