اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ بہترین نظامِ ہاضمہ نہ صرف وزن کم کرنے میں مفید ہے بلکہ صحت مند جسم کیلئے بھی انتہائی ضروری ہے۔
اکثروبیشتر کئی لوگوں کو پیٹ کے مسائل کا سامنا رہتا ہے، جو بے سکونی کی وجہ بھی بنتا ہے۔
پیٹ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے فائبر بہت اہم کردار ادا کرتا ہے، فائبر سے بھرپور غذائیں شامل کرنا نظامِ ہاضمہ کے لیے حیرت انگیز کام کرسکتا ہے۔
فائبر پھلوں، سبزیوں، اناج، پھلیوں، میوے اور بیجوں میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ ذیل میں بتائی گئی غذاؤں کا استعمال نظامِ ہاضمہ کیلئے مفید ہے۔
وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ’جو‘ ناشتے کیلئے ایک بہترین انتخاب ہے، اوٹس میں موجود فائبر کی وافر مقدار قبض کونہ صرف کم کرتا ہے بلکہ پری بائیوٹک کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔
ڈینگی کے بعد صحت کی مکمل بحالی کیلئے یہ غذائیں کھائیں
چھوٹی الائچی کے 6 اہم ترین فوائد
سرخ سبزیوں اور پھلوں کے پوشیدہ فوائد
آنتوں کی صحت کو فروغ دینے میں اوٹس کا واضح کردار ہے۔
صدیوں سے دالیں کھانوں کا ایک اہم حصہ رہی ہیں، دال کو پروٹین اور فائبر دونوں کا پاور ہاؤس کہا جاتا ہے۔
غذائیت سے بھرپور یہ دالیں فائبر کا ایک بہترین ذریعہ ہوتی ہیں، سلاد میں بھی ان کا استعمال انسانی جسم کیلئے مفید ہے۔
اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ دن میں ایک سیب کھانا ڈاکٹر کو دوررکھنے میں مؤثر ہے، اس میں موجود پیکٹین نامی فائبر قبض سے نجات دلانے میں مدد کرتا ہے۔
اپنے دن کا آغاز سیب سے کرنا انسانی جسم کیلئے ہر طرح سے مفید ہے۔
خشک میوہ جات صحت مند فیٹس، میگنیشیم، پروٹین اور فائبر کا ایک بہترین ذریعہ ہیں۔ انجیر اور بادام کو اپنی غذا میں استعمال کرنا فائبر کی مقدار کو بڑھانے کے لیے ہر طرح سے مفید ہے۔
موسمِ سرما میں شکر قندی کو بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، یہ آئرن، کیلشیم، وٹامنز اور فائبر کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔
انہیں اپنی غذا میں شامل کرنا نظامِ ہاضمہ کو نہ صرف بہتر کرتا ہے بلکہ قبض کو بھی دور کرتا ہے۔