Aaj Logo

شائع 19 اکتوبر 2023 12:25am

پاکستان اس وقت کسی کی مدد کرے گا جب وہ خود کسی قابل ہو، اداکار ساجد حسن

اداکار ساجد حسن کا کہنا ہے کہ حماس کا حملہ مایوسی کا نتیجہ ہے، غریب کو مار کر کچھ نہیں ملے گا۔

آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر اداکار ساجد حسن کا کہنا تھا کہ جب آپ کی کوئی نہیں سنتا تو مایوسی بڑھتی ہے اور اسی وجہ سے حماس کا حملہ ہوا کیونکہ غریب کو مار کر کچھ نہیں ملے گا صرف ہوا اور بدعا ملے گی۔

پاکستان اس وقت غربت کا سامنا ہے ہم اس وقت کسی کی مدد کرے گا جب وہ خود کسی قابل ہو، جب بھی کوئی ملک معاشی طور پر بدحال ہوتا ہے تو سب سے زیادہ نقصان وہاں کے فنکار کا ہوتا ہے ۔

بھارتی عوام کی جانب سے پاکستان کھلاڑیوں بدتمیزی پر کا کہنا تھا کہ بھارتی تماشائیوں کو اپنے دل بڑے کرنے کی ضرورت ہے ، میں دو بار بھارت گیا ہوں اگر کوئی بدتمیز ہے تو ہمیں اپنی خو نہیں بدلنی چاہیے آپ منہسل قوم بد تمیز نہیں ہیں ہم مہمان نواز لوگ ہے ہمیں جب چھیڑا جاتا ہے تب ہم جواب دیتے ہیں ۔

اداکار نے مزید کہا کہ بھارت کوعدم تشدد کیلئے جانا جاتا تھا اب وہاں صرف تشدد ہے مودی کی حکومت میں وہاں صرف تشدد کی آگ پیھلی ہوئی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت ہم پر پابندی لگا دیتا لیکن میں سمجھتا ہوں ہمیں ایسا نہیں کرنا چاہیئے، ہم ان سے تعداد میں کم ہیں لیکن ہمارے دل ان زیادہ بڑے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایک بڑے آدمی کا قول تھا دوست کو قریب رکھو اور دشمن کو قریب تر ، تو بھارت اگر دشمن ہے تو اسے مزید قریب رکھنا چاہیے اسی لیے میرا خیال ہے بھارتی مواد جیسا بھی ہے اس پر پابند نہیں لگائیں تاکہ ہمیں پتہ ہو کہ ہمارے بارے میں کیا سوچتے ہیں ۔

Read Comments