Aaj Logo

شائع 18 اکتوبر 2023 08:44pm

پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ سے قبل بنگلورو میں دھماکا

ورلڈ کپ 2023 کے تحت 20 اکتوبر کو شیڈول پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ سے دو روز قبل بھارت کے شہر بنگلورو کے تجارتی مرکز میں ایک دھماکہ ہوا ہے، پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم بھی ان دنوں بنگلورو میں موجود ہے۔

پانچ اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان احمد آباد میں کھیلے گئے میچ سے قبل بھارتی میڈیا نے دہشت گردی کا الرٹ جاری ہونے کی اطلاعات دی تھیں، جس کے بعد احمد آباد اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکہ بنگلورو کی ایک 4 منزلہ عمارت میں ہوا ہے، جس کے نتیجے میں عمارت میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

مزید پڑھیں

’چٹھی میں کیا تھا؟‘، عرفان پٹھان کا نیدرلینڈ سےسوال

ورلڈ کپ 2023: پوائنٹس ٹیبل کی انتہائی دلچسپصورتحال

پریکٹس سیشن کریں یا نہیں: پاکستان ٹیم مینجمنٹ بوکھلاہٹ کیشکار

ابتدائی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ عمارت کی چھت پر واقع ”مڈ پائپ“ نامی ایک کیفے میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔

Read Comments