Aaj Logo

اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2023 08:06pm

پاکستانی شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا کیوں؟

ملک بھر میں شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول میں تاخیر کا سامنا ہے، جس کی بڑی وجہ لیمینیشن پیپر کی قلت بتائی جارہی ہے۔

پاسپورٹ آفس میں لیمینیشن پیپر کی شدید قلت کے باعث پچھلے 14 دنوں سے درخواستوں کے انبار لگ گئے۔

ایک اندازے کے مطابق تقریباً 5 لاکھ ایپلیکیشن پینڈنگ ہیں، پاسپورٹ کے حصول کے لیے آئے لوگوں کا کہنا تھا کہ پیچھلے ڈیڑھ ماہ سے پاسپورٹ آفس کے چکر لگا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق لیمینشن پیپر کی تاخیر کی وجہ انتظامیہ کی سست روی بتائی جارہی ہیں۔

لوگوں نے انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ارجنٹ فیس دینے کے بھی باوجودپاسپورٹ کے لیے انتظار کرنا پڑرہا ہے۔

مزید پڑھیں

ایک ہفتے میں 5 لاکھ پاسپورٹ کا اجراء زیرِالتوا

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو 11 ممالک میں بغیر ویزا جانے کیاجازت

سعودی عرب میں ہزاروں افغان باشندوں سے جعلی پاکستانی پاسپورٹبرآمد

پاسپورٹ آفس حکام کے مطابق لیمینیشن پیپر کراچی پورٹ پر موجود ہے لیکن وقت پر کلیرنس نہ ہونے کی وجہ سے مزید تاخیر کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔

پاسپورٹ آفس کے حکام کا کہنا ہے کہ 3 لاکھ لیمینیشن پیپر کی پہلی کھیپ کی آمد متوقع ہے، شپمنٹ جمعے تک پہنچ جائے گی، دوسری کھیپ بھی آئندہ چند دن میں پہنچ جائےگی، لیمینیشن پیپر ختم ہونے سے پاسپورٹ کی چھپائی کا کام بند ہوگیا تھا۔

Read Comments