یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 20 ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی ہے۔
بالآخر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو چینی کی خریداری میں بڑی کامیابی ملی ہے، اس نے 20 ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی۔
ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز نے بتایا کہ کارپوریشن کو اخراجات ملا کر فی کلو چینی تقریبا 150 روپے میں پڑے گی جبکہ چند روز میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی دستیابی ہوجائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر اسٹاک ختم ہونے کے باعث چینی کا بحران ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 40 ہزار میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر کھولا تھا، یوٹیلیٹی اسٹورز کو 135 روپے 27 پیسے فی کلو کے حساب سے کم سے کم بولی ملی تھی۔
چند روز قبل کارپوریشن نے 40 ہزار میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر کھول دیا تھا جس سے چینی کا بحران ختم ہونے کی راہ ہموار ہوئی تھی۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ کارپوریشن کو 20 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کے لیے بولی موصول ہوئی، اسٹورز کو 135 روپے 27 پیسے فی کلو کے حساب سے بولی موصول ہوئی۔
چینی کی قیمتوں پر عدالتی فیصلہ، ’اختیار صوبائی حکومت کے پاسہے‘
ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن، چینی کی قیمت میں بڑی کمیریکارڈ
ذرائع کے مطابق اخراجات ملا کر کارپوریشن کو فی کلو چینی تقریباً ڈیڑھ سو روپے میں پڑے گی۔