عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 36 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 400 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 36 ڈالر کا اضافہ ہوا، اور عالمیمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1959 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب پاکستان میں بھی بدھ کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 6 ہزار 400 روپے اور 5 ہزار 487 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچیِ حیدر آباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 6 ہزار 500 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 1 لاکھ 77 ہزار 40 روپے ہوگئی۔