آج تک سنتے آئے تھے کہ ’روزآنہ ایک سیب کھائیں اور ڈاکٹر سے دور رہیں‘ لیکن نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ’ایک دن میں چند انگورکھانے سے آپ آنکھوں کے ڈاکٹر کوبھی دوررکھ سکتے ہیں۔‘
یہ خبران لوگوں کے لیے بھی بہت اچھی ہے جو گاجر کو پسند نہیں کرتے۔
سنگاپور میں محققین نے اس بات کے ثبوت دریافت کیے ہیں کہ انگور کھانے سے آپ کے دیکھنے کی صلاحیت کے لیے اچھےفوائد حاصل ہوتے ہیں۔
ان کی تحقیق کا پہلاسوال تھا کہ کیا اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور کھانے کا آنکھوں کی مجموعی صحت پر براہ راست اثر پڑتا ہے ؟
تحقیق کے مصنف ڈاکٹر جنگ ایون کم نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ہماری پہلی تحقیق ہے جو یہ بات واضح کرتی ہےکہ انگورکا استعمال انسانوں میں آنکھوں کی صحت کو فائدہ مند طریقے سے متاثر کرتا ہے جوکہ عمر رسیدہ افراد کے لیےبہت دلچسپ ہے۔
فوڈ اینڈ فنکشن میں شائع ہونے والی کم جونگ ان کی رپورٹ میں 34 بالغ افراد پر کیے گئے ایک تجربے پر تبادلہ خیال کیا گیا جنہوں نے مسلسل 16 ہفتوں تک روزانہ ڈیڑھ کپ انگور یا پلیسیبو کا ناشتہ کھایا جبکہ اس مطالعہ میں نہ تو شرکاء اور نہ ہی محققین یہ جانتے تھے کہ وہ کیوں انھیں کھا رہے ہیں۔
##مزید پڑھیں:
انگور کھانے کی عادت کن بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے؟
انگور فلیورآئس کریم آخر کیوں دستیاب نہیں ہوتی؟
انگور کے بیج میں چھپے 5 زبردست فائدے
نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کی ٹیم نے دریافت کیا کہ انگور کھانے والے شرکاء میں اینٹی آکسیڈنٹ کی بہتر صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ ریٹینا میں میکیولر پگمنٹ کا واضح فائدہ دیکھا جو آپ کی آنکھوں کو نیلی روشنی کے نقصان سے بچاتا ہے۔
کم جنگ ان نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ہر روز تقریبا 2 سے3 مٹھی انگوروں کو کھانا ایک صحت مند عادت بن سکتی ہے جوکہ آپ کی بینائی کو طویل عرصے تک برقراررکھتی ہے.
مطالعہ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انگور ایک آسان اورقابل رسائی پھل ہے جوکہ فائدہ مند اثر ڈال سکتا ہے.