پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا اور تجربے کے دوران ویپن سسٹم کے مختلف پہلوؤں کو بھی جانچا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تجربے کا مقصد کم ازکم دفاعی صلاحیت کا اعادہ کرنا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے میں مختلف ڈیزائن، تیکنیکی پیرا میٹرز کارکردگی کا مشاہدہ کیا گیا، اور ویپن سسٹم کے مختلف پہلوؤں کو بھی جانچا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے تجربے کا مشاہدہ کیا، اور اس موقع پر دیگر اعلیٰ فوجی حکام، سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ میزائل سسٹم دفاعی اور اسٹریٹجک صلاحیت کا اہم عنصر ہے، تجربے کا مقصد کم ازکم دفاعی صلاحیت کا اعادہ کرنا تھا۔
صدرپاکستان عارف علوی، وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینرز کو مبارک باد دی ہے۔