سی ٹی ڈی نے مختلف کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے 2 اہم کمانڈرز سمیت 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جو اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر مختلف کارروائیوں کے دوران 9 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز لاہور، فیصل آباد، ننکانہ، رحیم یارخان اور راولپنڈی میں کیے گئے، اور ایک کارروائی میں لاہور کے سرحدی گاؤں سے کالعدم تنظیم کے 2 اہم کمانڈرز کو بھی گرفتار کیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے بارودی مواد، 12 ڈیٹونیٹر، پرائما کارڈز، اسلحہ اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شناحت رؤف، زبیر، ضیاء، وقار، امین، مسعود، سرفراز، حمید خان اور شاہد کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔