وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل کردیے ہیں، سرکاری دفاتر صبح ساڑھے 8 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک کھلیں گے۔
منگل کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے تمام سرکاری دفاتر فوری طور پر نظرثانی شدہ دفاتری اوقات کار پر عمل کریں گے۔
اس سے قبل سرکاری دفتری اوقات صبح 7:30 بجے سے 3:30 بجے تک ہوتے تھے۔
مزید برآں، ملازمین کو دوپہر ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک 30 منٹ کا لنچ اور نماز کا وقفہ ہوگا۔