Aaj Logo

اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2023 03:59pm

نایاب فارسی تیندوے کی ٹریپ کیمرے سے بنائی گئی دلچسپ ویڈیو

جانوروں سے اُنسیت رکھنے والے لوگ طبعیتاً حساس ہوتے ہیں، جانوروں کی پیار بھری ویڈیوز یا تصاویر جب ان کی نظروں کے سامنے سے گزرتی ہیں تو چہرے پر بے ساختہ مسکراہٹ نمودار ہوتی ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو جنگلی حیات کے بارے میں دلچسپ حقائق اور ویڈیوز شیئر کرنے والی انڈین فاریسٹ سروس (آئی ایف ایس) کی افسر پروین کاسوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کی ہے۔

شئیر کی گئی ویڈیوکو ترکمانستان سے تعلق رکھنے والے ایک تحفظ پسند ’نرین ٹی روزن(Naryn T Rosen)‘ نے ٹریپ کیمرے کی آنکھوں سے قید کیا ہے۔

ویڈیو میں ذیلی نسلوں میں سب سے بڑی نسل ’فارسی تیندوے‘ کے خاندان کو دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

موت کی پیشگوئی کرنے والی بلّی

آسیب زدہ فریج میں بسی ”سوتیلی ماں کی روح“ سے پریشان شخص کا اشتہار

ایک ہزار 247 کلو وزنی ’مائیکل جورڈن‘ کا مالک مالا مال ہوگیا

پروین کاسوان نے اس ویڈیو کا کریڈٹ @NarynTR کو دیتے ہوئے لکھا کہ ’جب ایک فارسی چیتے کے خاندان نے ٹریپ کیمرے کے سامنے گھر بنانے کا فیصلہ کیا‘۔

نایاب ویڈیو فوٹیج میں چار تیندوں پر مشتمل فارسی چیتوں کے خاندان کو آرام کرتے اور ایک دوسرے کے ساتھ پیار بھرے لمحات کو گزارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں چیتے کے بچوں کی دلکش آوازوں کو بھی قید کیا گیا ہے۔ انٹرنیٹ صارفین نے چیتوں کی اس پیار بھری ویڈیو کو خوب پسند کیا ہے۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ٹریپ کیمرے کے سامنے گھر بنانے والا فارسی چیتے کے خاندان ایک دل کش منظر ہے‘۔

ایک صارف اس ویڈیو کو دیکھ کر خاصا خوش ہوئے۔

Read Comments