Aaj Logo

شائع 17 اکتوبر 2023 12:24pm

تھانہ شادمان کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت خارج

انسداددہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کی بزرگ رہنما یاسمین راشد کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست قابل سماعت نہیں رہی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔

پراسکیوٹر نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ یاسمین راشد تھانہ شادمان کیس میں دوبارہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں، ان کے خلاف مقدمے میں نئی دفعات کا اندارج ہوا ہے، اور ان کی ضمانت کی درخواست قابل سماعت نہیں رہی۔

عدالت نے تھانہ شاد مان کیس میں یاسمین ارشد کی ضمانت کی درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کردی۔ جج ارشد جاوید نے ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ سنایا۔

Read Comments