قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بہن انتقال کرگئیں۔
شاہد آفریدی کی بہن کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔
گزشتہ شب شاہد آفریدی نے انسٹاگرام پر اپنی بہن کی صحتیابی کے لیے دُعاکرنے کی اپیل کی تھی۔
شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی بہن کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے لکھا کہ ’بیشک ہم اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹیں گے، بھاری دل کے ساتھ میں آپ کو یہ اطلاع دیتا ہوں کہ ہماری پیاری بہن کا انتقال ہوگیا ہے اور ان کی نماز جنازہ 17.10.2023 کو بعد نمازِ ظہرادا کی جائے گی‘۔
انسٹاگرام پرعلیل بہن کے ہاتھ کی تصویر شیئرکرنے والے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کی بہن زندگی کی جنگ لڑ رہی ہے۔ اس کے لیے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اُسے جلد شفا دے اورصحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے۔
میری بہن زندگی کی جنگ لڑرہی ہے، آفریدی نے دعا کی اپیل کردی
شاہد آفریدی نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی بتایا تھا کہ وہ بہن سے ملاقات کے لیے واپسی کے سفر پر ہیں۔
شاہدآفریدی کی بہن کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ ظہرذکریا مسجد ڈیفنس فیز 8 میں ادا کی جائے گی۔