حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر گیس 100 فیصد مہنگی کرنے کی تیاری کرلی ، ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی سے منظوری کیلئے سمری تیار کرلی گئی۔
ای سی سی سے حتمی منظوری کے بعد یکم اکتوبر سے گیس سو فیصد مہنگی کرنے کے فیصلے کا اطلاق ہوگا۔
ذرائع کے مطابق گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے 185 ارب روپے کا شارٹ فال بڑھے گا۔ گھریلو صارفین کیلئے آر ایل این جی کی قیمتیں نہ بڑھائی گئیں تو شارٹ فال 21 ارب تک بڑھ سکتا ہے۔
رواں مالی سال کے اختتام تک گیس کے گردشی قرض میں 46 ارب روپے اضافے کا خدشہ ہے۔
آئی ایم ایف نے گیس سیکٹرکے گردشی قرضہ میں اضافے پر تشویش ظاہر کی تھی۔