انسان کی زندگی کا سب سے سنہرا دوراس کا بچپن ہوتا ہے کیونکہ کوئی بھی زندگی پرکتنی ہی کامیابیاں کیوں نہ حاصل کرلے لیکن بچپن کی حسین یادیں بھلائے نہیں بھولتیں۔
ایسے ہی ان دنوں فنکاروں کی بچپن میں کی گئی بالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں اداکاری کو اکثر و بیشتر افراد نے دیکھا ہی ہوگا۔
بلاک بسٹر فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘کی ریلیز کو آج 25 برس مکمل ہوگئے ہیں، یہ فلم 1998 میں ریلیز ہونے والی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک تھی، اس فلم میں شاہ رخ خان، رانی مکھرجی اور کاجول نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
فلم کے 25 برس مکمل ہونے پر شاہ رخ خان ، کاجول ، رانی مکھرجی سمیت دیگر کاسٹ نے بھی سوشل میڈیا پر اہنے پیغام جاری کئے ہیں ۔
تاہم ابھی تک اگر آپ ان دنوں اداکاروں کو نہیں پہچان پائیں ہیں تو آپ کو بتائیں کہ یہ تصویر میں موجود خاتون اداکارہ ثانیہ سعید ہیں ثنا سعید نے کچھ کچھ ہوتا ہے میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کیا تھا، وہ فلم میں شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی کی بیٹی بنی تھیں۔
ثنا سعید نے کرن جوہر کی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سمیت متعدد ڈراموں میں بھی کام کیا۔
تصویر میں موجود مرد اداکار پرزان دستور کو بھی آپ نے فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں دیکھا ہوگا، فلم میں انہوں نے ننھے سردار بچے کا کردار ادا کیا تھا ۔
پرزان دستور نے فلم میں ایک ایسے بچے کا کردار ادا کیا تھا جو پوری فلم میں سوائے ایک ڈائیلاگ کے کچھ نہیں بولتا اور بس آخر میں وہ ایک ڈائیلاگ بولتاہے ’تُسی جارہے ہو تُسی نہ جاؤ‘ اس ایک ڈائیلاگ نے پرزان کو مشہور کردیا تھا۔